چیئر مین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس فائنل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی گولڈ،پلاٹینم اور ڈائمنڈ کیٹیگری کے ہوں گے . تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کے فائنل میچ میں کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں،دونوں ٹیموں میں 8 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔