اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینغریب ماں کی آزاد کشمیر حکومت سے اپیل

غریب ماں کی آزاد کشمیر حکومت سے اپیل

حویلی کہوٹہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) یہ کیسا انصاف ہے رشتہ نہ دینے پر بچی مسما ة ( الف) کو اغوا کر لیا گیا ووٹ بھی دیے اور اب عزتیں بھی لوٹائیں بیو ہ کی ہمالین پریس کلب میں دہائی ۔ 19/2/18کو عمران نامی شخص نے میری بیٹی کو روالپنڈی فرینڈز کالونی سے لڑکی کو اغواء کیا جو وہاں تعلیم حاصل کر نے کے لیے بھیجی تھی غریب انسان کے لیے بچوں کی پڑھائی ایک مشکل کام ہے۔ میں دن رات محنت کر کے اپنے بچوں کی ضروریات پوری کرتی ہوں۔ ہم نے تھانہ نصیرآباد میں FIRدرج کروائی ۔ تھانہ نصیر آباد کی پولیس کہوٹہ آئی لیکن سیاسی آشرباد ہونے کی وجہ سے ناکامی رہی۔ اغوا کاروں نے مجھے دھکمیاں دیں اور اس کے بعد میرے کرائے کے گھر میں تالہ توڑ کر چوری کی ۔ اطلاعی رپورٹ کرواے کے بعد پولیس نے موقع ملاحظہ بھی کرنے کے باوجود تھانہ کہوٹہ نے ہماری رپورٹ پر FIR نہیں کاٹی میں DHQہستپال کی ملازمہ دائیہ ہوں نہ ہی میرے ڈیمپارٹمنٹ نے میرا سا تھ دیا اور نہ ہی حکومت سنجیدہ ہے۔ جائوں تو جائوں کہاں۔ جامع مسجد میں بیٹھ کر پنچایت بھی کی گئی اور انہوں نے بھی یقین دہانی کروائی لیکن تا حال کوئی حل نہ نکالا گیا ۔ میری وزیر اعظم آزادکشمیر ، چیف سیکیرٹری سے اپیل ہے کہ میری بیٹی ان سے بازیاب کروائی جائے اور چیف جسٹس آزاد حکومت سے درد مندانہ اپیل ہے کہ میری بیٹی کو اغوا ء کرنے والوں کے خلاف ازخود نوٹس لے کر میری داد رسی کریں اور میری بیٹی میرے حوالے کروائیں ۔تسلیم اختر نے کہا کہ میں نے حلقہ وزیر سے بھی اپیل کی انہوں نے بھی کہا کہ میں خود تمہاری بیٹی تمہارے حوالے کرواں گا ۔ لیکن تا حال صرف باتیں ہی ہیں۔ تسلیم اختر نے کہا کہ میری بیٹی اگر اگلے چوبیس گھنٹے میں مجھے نہ ملی تو میں حلقہ وزیر چوہدری محمد عزیز کے گھر کے سامنے خود سوزی کروں گی اور اسکی ساری ذمہ داری حلقہ وزیر اور انتظامیہ پر ہو گی

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات