دبئی( راجہ خالد یونس سے) عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنائیں گئے تحریک انصاف ایک ویژن کا نام ہے آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کلیر سیپ کرے گی ہم نے مل کر تحریک انصاف کے منشور کو گھر گھر تک پہچھاناہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر ایشو کو پوری دنیا میں احسن طریقے سے اجاگر کیا آزاد کشمیر کے اندر بیرسٹر سلطان محمود کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ہم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انھوں نے آزادکشمیر کو ایک صاف اور شفاف قیادت فراہم کی ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف یو اے ای کے سابق چیف آرگنائز سردار ظفر عباسی اور نو منتخب صدر تحریک انصاف یو اے ای چوہدری محمد علی نے یو اے ای کی نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب کے مہمان خصوصی سردار ظفر عباسی سابق چیف آرگنائز تحریک انصاف یو اے ای تھے جبکہ صدر تقریب نو منتخب چیف آرگنائز چوہدری اخلاق سخی محمد تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر تحریک انصاف یو اے ای چوہدری محمد علی نے کہا کہ ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا اور پارٹی کی اندر فیصلے کارکن کی مرضی کے مطابق اور میرٹ پر ہوں گے عمران خان کے ویژن کو آزادکشمیر کے اندر بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں گھر گھر تک پہچھانا پوری زمہ داری ہے میں اکیلا کچھ بھی نہیں اپ سب لوگ اس ٹیم کا حصہ ہیں اور سب نے مل کر نئے پاکستان کے ساتھ ساتھ نیا کشمیر بنانا ہے انھوں نے مزید کہا کہ سابق چیف آرگنائز اج خود اپنی نگرانی میں اپنے اختیارات اپنے نئے ساتھیوں کو منتقل کر رہے ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے یہی عمران خان اور سلطان محمود کی تربیت ہے بہت جلد یو اے ای کی پوری سات ریاستوں کے اندر تحریک انصاف کی تنظیم سازی مکمل کی جائے گی اس میں سابق چیف آرگنائز سے راہنمائی لی جائے گی تقریب سے مہمان خصوصی سردار ظفر عباسی نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر کرپشن لاقانینت عروج پر ہے عمران خان نے پاکستان میں حقیقی معنوں میں اپوزیشن کی ہے اور اس سرمایادارانہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہے اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزادکشمیر کے اندر عمران خان کے اس ویژن کو جاری رکھے ہوئے ہیں سرادر عتیق نے اپنے حلقے کو نظر انداز کر کے عوام کے ساتھ بڑی ناانصافی کی ہے اج بھی عتیق خان کا حلقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے نو منتخب عہدیدادوں پر بڑی زمہ داری آن پڑی ہے اپ نے آزادکشمیر کے اندر تبدیلی کے لیے گھر گھر دستک دے کر عمران خان اور سلطان محمود کا پیغام دینا ہے آزادکشمیر کے اندر حکومت نام کی کوئی چیز نہیں یہ حکومت دھندلی کی پیداوار ہے تحریک انصاف یو اے ای کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں کی گئی تقریب سے دیگر مقررین جن میں کامران گورسی، عارف کھٹانہ،نوید مقبول عباسی، شفیق عباسی، انعام عباسی، سردار ظفر نور ، احمد افتخار، سردار نسیم، سردار عمران، فیاض خالد، چوہدری احسان چوہان ، راجہ وقار خان، چوہدری نذیر ، شاہد محمود کاشر، سردار اورنگزیب، چوہدری اخلاق، و دیگر نے خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری راجہ عاصم برق تھے یو اے ای تحریک انصاف کے نو منتخب عہدیداران میں صدر یو اے ای چوہدری محمد علی ، سئنیر نائب صدرسردار اورنگزیب یونس ، چیف آرگنائز چوہدری اخلاق، جنرل سیکرٹری شاہد محمود کاشر، ڈپٹی چیف آرگنائز چوہدری نذیر، نائب صدر عمران پسیوال، نائب صدر دوئم فیاض کالس ، نائب صدر سوئم اعجاز ماگرے، نائب صدر سردار سہیل ظفر، مرکزی سیکرٹری اطلاعات راجہ وقار خان ، سیکرٹری مالیات سردار عمران، ڈپٹی سیکرٹری مالیات محبوب عمر شامل ہیں سب نے تحریک انصاف کو مضبوط کرنے اور عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا