تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان فائنل دیکھنے نہیں آئیں گے ۔ ترجمان نے کہاکہ عمران خان نہ کرکٹ کے مخالف ہیں، نہ پی ایس ایل کے مگر ایسے پی ایس ایل کا کیا فائدہ جو کرفیو لگا کر تیس ہزار سکیورٹی اہلکاروں کے سائے میں کرایا جائی پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پی ایس ایل رکوانے کی قرارداد پارٹی پالیسی کے منافی تھی۔ قرارداد تو واپس لے لی گئی ہے فواد چودھری نے بتایا کہ عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نہیں آئیں گے۔