پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ (ن) لیگ کے ایم این اے رضا حیات ہراج نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے (ن) لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 92 نیوز کے تجزیہ کار اور کالم نگار خاور گھمن نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”رضا حیات ہراج نے 2002 میں پیپلز پارٹی کی طرف سے الیکشن جیتا اور کچھ عرصہ کے بعد انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی پٹریاٹس میں شمولیت اختیار کر لی ، 2008 وہ دوبارہ پاکستان مسلم لیگ ق کی طرف سے کامیاب ٹھہرے تاہم 2013 کے انتخابات میں انہوں نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑا اور پھر ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی اور اب وہ پی ٹی آئی کے کارواں کا حصہ بن گئے ہیں ، جو بھی عمران خان کو ان نام نہاد سیاستدانوں کو شامل کرنے کا کہہ رہاہے وہ دراصل پی ٹی آئی کو انتخاب لڑنے سے قبل ہی ہروانا چاہتا ہے ۔“تاہم اس چیز سے یہ چیز ظاہر ہوتی ہے کہ رضا حیات نے لمبے عرصہ تک کسی بھی پارٹی کے ساتھ منسلک نہیں رہے ۔