اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینعلامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملہ

علامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملہ

مظفرآباد. مذہبی رہنماء علامہ تصور جوادی پر قاتلانہ حملے کے بعد ورثاء اور اہل مکتب نے احتجاج شروع کردیا۔ دارلحکومت مظفرآباد میں جگہ جگہ ٹایر جلا کر اور رکاوٹیں ڈال کر شہر میں نقل و حرکت معطل کردی گئی۔ مظاہرے اور دھرنے جاری رہنے سے نظام۔زندگی مفلوج ہوگیا ۔ جبکہ علامہ تصور جوادی اور ان کی اہلیہ سی ایم ایچ مظفرآباد میں انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ تقصیلات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل آزاد کشمیر پرقاتلانہ حملہ آج دن کے وقت ہوا۔ خاندانی ذرایع کے مطابق علامہ تصور جوادی موٹر سائیکل پر بیوی کے ہمراہ اپنے سسرال جارہے تھے۔مبینہ طور ہر ملزمان نے سیاہ رنگ کی کار پر ان کا تعاقب کیا اور موقع ملتے ہی جہلم ویلی روڈ پر ان پر فائر کر دیا۔علامہ کو تین گولیاں لگی جبکہ علامہ تصور جوادی کی بیوی کو بھی دو گولیاں لگیں اور حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔علامہ تصور جوادی اتحاد بین المسلمین بڑے داعی اور متحرک راہنماُہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات