ایک مقامی ہوٹل میں جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے زیر اہتمام پروگرام منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی صاحب تھے جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے تما م ممبران نے شرکت کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سیکرٹری جنرل جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز چوہدری خورشید احمد متیال نے سر انجام دیۓ مہمان خصوصی نے موجودہ صورتحال پر مسلہ کشمیر پر اور حالیہ رابطہ عالم اسلامی کے اجلاس میں شرکت اور پاکستان اور آزاد کشمیر کے تمام داخلی و خارجی امور پر اور خاص کر گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور سوال جواب بھی ہوے آخر میں انھوں نے جموں وکشمیر کمیونٹی اوورسیز کا شکریہ ادا کیا جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کے آٹھ جماعتی کے اتحاد کی جہدوجہد کی تعریف کی