ضلع ھٹیاں بالا کے نواحی گاوں جن میں کچھا، ڈمیاں ،گڑھنگ اور ان کے علاوہ ملحقہ گاوں زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہر بار الیکشن میں ووٹ ڈالتے ہیں اس امید پر کہ شاید کے ان کے حالات بھی ٹھیک ہو جائیں لیکن ووٹ لینے کے بعد اگلے الیکشن تک کوئی نظر نہیں آتا۔اس پورے علاقے کو ایک روڈ جاتی ہے جو کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے اس پورے علاقے میں کوئی ہسپتال نہیں نہ ہی کوئی بنیادی صحت کا مرکز ۔ بچے بچیوں کے اسکول دور ہونے کی وجہ سے بارشوں و برفباری کے موسم میں والدین اور بچے انتہائی اذیت کا شکار ہوتے ہیں ۔ علاقے کے زیادہ تر لوگ محنت مزدوری کی غرض سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہیں ان کو اگر کبھی ایمرجنسی میں گاوں پہنچنا ہو تو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی طرح رات کو مریضوں کو ہسپتال تک پہنچانے کے لیے میلوں کا سفر پیدل طے کرنا پڑتا ہے ۔ حکومت آزاد کشمیر سے گزارش ہے ان گاوں میں بنیادی سہولیات اور روڑ کی پختگی کے فوری احکامات جاری کر کے اہل علاقہ کے حال پر رحم کرے