ضلع پونچھ حلقہ چار کو منشیات فروشوں کی لعنت سے پاک کریں گے اس کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے عمران آزاد۔
حلقہ چار میں ڈھلکوٹ پل سے لیکر مجاہد آباد تک میں روڈ پر تین پولیس چوکیاں اور دو میں تھانے تھوراڑ اور داتوٹ لگتے ہیں پاکستان سے چرس اور منشیات سمگلروں کر کہ پل سے ہی لے کہ جاتے ہیں جہاں 24 گھنٹے پولیس موجود ہوتی ہے اب پورے محکمے کو تو الزام نہیں دیا جا سکتا لیکن کالی بھیڑیں اس کام میں ملوث ہیں جو ہمارے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں اس کے لیے پہلے بھی کہیں دفعہ انتظامیہ کے نوٹس میں لایا گیا لیکن غفلت ۔حرام خوری اور بد دیانتی ہمارا مشغلہ بن گیا ہے اور اب نوبت یہاں تک آ پہنچی ہے محلے اور گھروں میں چرس کا کاروبار شروع ہو گیا ہے جو تشویش ناک ہے اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا ہو گا اور انتظامیہ کو اس کے خلاف کارواہی بلا امتیاز کرنی ہو گی یہ ہماری نسلوں کی بقا کی جنگ ہے جس پر کوہی سمجھوتا نہیں کیا جاے گا ۔ ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ۔ ایس ڈی ایم ایس پی تمام انتظامیہ سنجیدگی سے نوٹس لے ورنہ عوام یہ کام اپنے ہاتھ میں لے کر اس گندگی کو صاف کرے گی اور کسی نقصان کی زمہ دار انتظامیہ ہو گی۔
عمران آزاد واہس چیرمین کشمیر ویمن راہیٹ