اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینضلع باغ میں ایماندار اور فرض شناس آفیسرز کی کمی نہیں:سردار ...

ضلع باغ میں ایماندار اور فرض شناس آفیسرز کی کمی نہیں:سردار عامر نزیر

راجہ ابرار احمد خان سعودی عرب سے
سعودی عرب میں مقیم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سردار عامر نزیر باغی اور خواجہ ناصر ارمان نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع باغ ایماندار اور فرض شناس آفیسرز کی کمی نہیں ۔
خواجہ خورشید کو آذاد کشمیر پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی یاب ہونے پر خواجہ ناصر ارمان نے ان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔انھوں نے کہا کہ اگر ہماری پولیس نیک نیتی اور ایمانداری سے اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے تو جرائمُ ختم ہو سکتے ہیں اور ایک اچھا معاشرہ جرائم سے پاک معاشرہ قائمُ ہو سکتا ہے ۔ہمُ امید کرتے ہیں کے خواجہ خورشید اپنی پیشہ وارانہ خدمات کو بخوبی انجام دیتے رہیں گے اور ایک اچھے معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات