گزشتہ مہینے واٹس ایپ نے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائی جس میں سنیپ چیٹ کی سٹوریز کی طرح صارفین کو سٹیٹس کے طور پر ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی۔ واٹس ایپ نے یہ فیچر متعارف کراتے ہوئے بڑا فخر محسوس کیا تھا لیکن شائد یہ معلوم نہیں تھا کہ صارفین آپے سے باہر ہو جائیں گے۔
دنیا بھر کے صارفین نے واٹس ایپ کی اس اپ ڈیٹ پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس لینے اور الفاظ کی صورت میں سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت واپس لانے کا مطالبہ کیا۔ کمپنی نے بھی جلد ہی صارفین کے غصے کو بھانپ لیا اور اپ ڈیٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔