نو منتخب ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے کل پاکستان اجتماع ارکان کے موقع پر اراکین کشمیر و گلگت جمعیت سے استصواب رائے کے بعد برادر شیخ عمر نزیر کو سیشن 2019-2018 کے لیے ناظم کشمیر و گلگت بلتستان مقرر کیا۔شیخ عمر نذیر کسی تعارف کے محتاج نہیں میرے بہت اچھے دوست ہیں ان کی وجہ سے میں جماعت اسلامی سے قریب ہوا اور جماعت اسلامی کے کہیں اچھے کاموں سے واقف ہوا یہ جمیعت کے انہائی متحرک کارکن ہیں جو ہر موقع پر قائدانہ صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے ہر قسم کے حالات سے نمٹ لیتے ہیں۔جماعت اسلامی اور جمیعت کا پیغام دوسروں تک پہنچانے میں دن رات محنت لگن سے کام کرتے ہیں جماعت کے دو پروگرامز میں میں نے ان کی دعوت پر شرکت کی جس میں میں نے دیکھا کے انہوں نے بھرپور طریقہ سے پروگرام کامیاب کیا باقی احباب کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ کام کیا۔ہمدردی کا پیکر یہ نوجوان سیاسی کارکنان کے لئے مشعل راہ ہے جو اپنے کام کے ساتھ مکمل طور پر وفاداع ہے اور یہ جماعت اسلامی کے کارکنان کی خوشقسمتی ہے کے ان کی محنت کا پھل ان کو صلہ کی صورت میں ملتا ہے باقی جماعتوں کو اس سے سیکھنا چاہیے کے پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا قابلیت بھی ہوتی ہے۔میں برادر شیخ عمر نذیر کو مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کے مظلوموں کی آواز بن کر وہ ایوان بالا میں گونجیں گے۔میں ہر نیک مقصد میں اپنے دوست کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔
ہارون عباسی