ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینشیخ رشید کا ٹویٹر پیغام قہقہوں کا سیلاب لے آیا

شیخ رشید کا ٹویٹر پیغام قہقہوں کا سیلاب لے آیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل دیکھنے کیلئے 500 روپے کا ٹکٹ خریدنے کے بعد اپنے ارادوں سے بھی پردہ اٹھا دیا،کہتے ہیں کہ میچ کے دوران ایک آدھ کیچ پکڑ کر انعام جیتنے کی کوشش بھی کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مزاحیہ پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ” میچ کے دوران کوشش کریں گے کہ ایک کیچ بھی پکڑ لیا جائے، جو پیسے ملیں اس سے مستری مجید کے غریب بچوں کی مدد کرنی ہے۔

“شیخ رشید کا یہ پیغام شائقین کے دلوں کو بھا گیا جنہوں نے اسے ری ٹویٹ کرنے کیساتھ ساتھ دلچسپ جوابات دینے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات