لائن آف کنٹرول کے ملحقہ علاقے شاہ کنجہ سے چکوٹھی جنازہ میں آنے والی جیب موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو گئی نو افراد جاں بحق چھ افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا لائن آف کنٹرول کے ملحقہ علاقے شاہ کنجہ وادی کھلانہ سے چکوٹھی جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والے ایک ہی خاندان کی جیب نمبرqa9888دخن موڑ کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں دو خواتین سمیت نو افراد موقعہ پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے