ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاہین گردیزی کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے وفد نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ سے ملاقات کی اور انہیں بھاری اکثریت سے پی ایف یو کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد اور افضل بٹ کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں مل کر چلنے پہ اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پہ افضل بٹ نے ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں مکمل تعاون کی یقین دھانی بھی کرائی۔ ویڈیو جرنلسٹ کے وفد میں پروفیشنل پینل کے چئیر مین فردوس نظامی،وی جےاے آئ کےصدر شاہین گردیزی ،فنانس سیکرٹری نوشاد عباسی، جوائنٹ سیکرٹری فیصل خان، ترجمان وی جے اے آئی علی اعظم بخاری ۔ گورننگ باڈی سے ارشد خان جمیل اعوان ,محمد ارشد, یاسر علی باقی سنئیر ویڈیو جرنلسٹس میں خالد گردیزی،مبشر علی عبدلرافع شکیل صادق انجم فاطمی محمد وسیم اور پریس کلب اسلام آباد کے گورننگ باڈی ممبر چنگیز چوہدری اوردیگر ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم، سنئیر صحافی دستارشاہ، ویڈیو جرنلسٹس کمیٹی نیشنل پریس کلب کے چئیر مین شیراز گردیزی اور فوزیہ کلثوم رانا سمیت دیگر بھی موجود تھے.