بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینشام سے ہجرت کرنے والے لاکھوں انسان بے یارو مددگار ہیں مہاجرین...

شام سے ہجرت کرنے والے لاکھوں انسان بے یارو مددگار ہیں مہاجرین کی آباد کاری وطن واپسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں: مختار احمد عباسی

مظفرآباد( )آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنماء وممبر کشمیر کونسل سردار مختار احمد عباسی نے کہا ہے کہ شام سے ہجرت کرنے والے لاکھوں انسان بے یارو مددگار ہیں مہاجرین کی آباد کاری وطن واپسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ اقوام متحدہ فی الفور شام میں جاری عالمی طاقتوں کے مفاداتی کھیل کو روکا جائے اور نہتے شہریوں پر ہونیوالی بمباری کو بند کیا جائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں اپنے مفادات کی خاطر لاکھوں بے قصور انسانی جانوں کے ضیاع کی مرتکب ہوئی ہیں عالمی ادارے ان کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات درج کریں شام سے ہجرت کرنے والے لاکھوں انسان بے یارو مددگار ہیں مہاجرین کی آباد کاری وطن واپسی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں دو طرفہ فریقین کو جنگ بندی پر مجبور کر کے انہیں مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کا پابند کیا جائے عالمی اداروں کی جانب سے لاکھوں انسانوں کے قتل عام کے باوجود خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے چھوٹے معصوم بچوں کی لاشیں ، چیخ و پکار ، آئیں اور سسکیاں دیکھ کر بھی اقوام عالم کا ضمیر خاموش ہے عالمی ادارے بڑی طاقتو ں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان کیلئے اس وقت دنیا بھر کے عوام دعاگو ہیں سردار عتیق احمد خان کشمیر کا سرمایہ ہیں ،انہوں نے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کشمیریوں کی آواز حق بلند کیا اور کشمیر یوں کی ترجمانی کی ،سردار عتیق احمد خان کشمیریوں کے لیے ایک بہت بڑا اثاثہ ہے،سردار عتیق احمد خان کشمیر یوں قوم کے قائد اور کشمیر ی روایات کے امین اور تحریک آزادی کشمیر کے داعی ان کی علالت نے ساری قوم کو پریشیانی میں مبتلا کر دیا ہے قوم کے جوان بچے بورڑھے جلد ان کی صحت یابی کیلئے دعا گوہیں،اللہ تعالیٰ جلد سردار عتیق احمد کو صحت یاب کرے آمین ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات