اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینشارجہ میں پاکستانیوں کا گروہ ایک ایسی چیز چراتے ہوئے رنگے ہاتھوں...

شارجہ میں پاکستانیوں کا گروہ ایک ایسی چیز چراتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کہ جان کر ہر پاکستانی شرمندہ ہو جائے

شارجہ میں گزشتہ دنوں ٹیلی کام کمپنی ’اتصالات‘ کی سروس بڑے پیمانے پر تعطل کا شکار ہو گئی۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ کمپنی کے مختلف وائرلیس پلانٹس سے بیٹریاں اور کیبلز چوری کر لی گئی ہیں جس کے باعث سروس متاثر ہوئی۔ پولیس نے جب چوروں کا سراغ لگانا شروع کیا تو سرا ایک پاکستانی گینگ تک پہنچ گیا جس کے ارکان کو اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتصالات نے چوری کی رپورٹ پولیس میں درج کروائی تھی جس نے چوروں کے ساتھ ساتھ ان سے یہ چوری کا سامان خریدنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات