(کوہالہ مظفرآباد جی۔کے ۔نیوز انیس عباسی سے)شائننگ سٹار پبلک سکول بگلوٹہ میں سالانہ نتائج کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کے اور کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گیے ۔
تقریب میں بچوں نے حمد ،نعت ،نغمے اور خاکے پیش کیے ۔تقریب میں بڑی تعدادمیں مہمانوں نے خطاب کیا اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں اور والدین کو مبارک باد دی ۔تقریب میں مسعود عباسی،مفرود عباسی،راجہ نائید،پروفیسر فہیم ،ندیم اقبال عباسی،عرفان عباسی،فداحسین،راجہ اجمل،راجہ بنارس اوردیگر مہمانوں اور والدین نے شرکت کی ۔
پرنسپل راجہ عامر نے خطاب کرتے ہو ئے کا کے اُن کا ادارہ الخمداللہ کامیابی کی منازل طے کررہا ہے اور مزید اسی طرح انشااللہ بچوں کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیتے رہیں گے انھوں نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ والدین اسی طرح بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے تعلیم کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے رہیں گے۔
مسعود عباسی نے کہا کا بچوں کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ استاد اور والدین میں رابطہ ہو انھوں نے کہا کہ جیسے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجائی جا سکتی عین اسی طر ح بچوں کو کامیاب بنانے کے کیے ہمیں ادارے کے ساتھ رابطے میں رہنا ہو گا ۔
راجہ ناہید نے خطاب کرتے ہوئے کہا بچوں کی غیر نصابی سرگرمیوں پربھی توجہ ضروری ہے کیوں کے صحت مند جسم ہی صحت مند معاشرہ کاقیام عمل میں لا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ والدین اور سکول دونوں نے مل کر موبائل اور انٹرنیٹ جیسی لعنت سے بچوں کو بچا کر تعلیم کی طر ف راغب کرنا ہو گا انھوں نے کہا اسی لیے غیر نصابی سرگرمیوں کا عمل جتنا تیز ہو گا عین اسی طر ح ہمارے بچے بہت سی برائیاں سے بچ جائیں گے۔
تما م معزز مہمانوں نے نقدرقوم کے ساتھ بچوں کی حوصلہ افزائی اور ادارے کے لیا نقد رقوم کا اعلان کیا اور کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیا کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔