منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینسیز فائر لائن ایکشن کمیٹی (نکیال) کے سوشل ورکر نے نکیال میں...

سیز فائر لائن ایکشن کمیٹی (نکیال) کے سوشل ورکر نے نکیال میں بڑی تعداد میں “سفید پرچم،لہراؤوسفید جھنڈے لگاؤ “مہم کا آغاز کر دیا

سیز فائر لائن ایکشن کمیٹی (نکیال) کے سوشل ورکر نے نکیال میں بڑی تعداد میں “سفید پرچم،لہراو و سفید جھنڈے لگاؤ “مہم کا آغاز کر دیا-جس کا باقاعدہ آغاز آج دن 1:30 منٹ پر نکیال شہر سمیت سیز فائر لائن کے علاقہ جات میں لہرا و لگا کر دیا ہے -سوشل ورکر نے سینکڑوں سفید جھنڈے ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جو مین پڑا وہ چوک سمیت جگہ جگہ دکانوں ،پول،چوکوں محلوں ،گھروں پر لگائے اور نصب کیے گئے -اس دوران آٹھ رکنی ٹیم نے سوشل ورکر کی جیکٹس لگائی ہوئیں تھیں اور کارڈ آویزاں کر رکھے تھے-جبکہ سفید پرچم پر لفظ” امن اور آزادی “لکھا ہوا تھا-سوشل ورکر نے اپنی جاری مہم میں پبلک مقامات اور کارنر میٹنگ میں کہا ہے کہ “سفید پرچم لہراو و سفید جھنڈے لگاو “مہم کا مقصد سیز فائر لائن پر جاری جنگی جنون، کشیدگی، ریاستی عوام کے جانی و معاشی قتل عام ،خوف و ہراس کی مسلط کردہ فضاء ،محدود جنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے بین الاقوامی معاہدات کی روشنی میں دونوں ممالک مکمل طور پر سیز فائر کریں ،اور اقوام متحدہ میں تسلیم شدہ جموں و کشمیر کے عوام کا حق خودارادیت دیں -تاکہ ریاستی عوام اپنے بنیادی حق خودارادیت لیں -سیز فائر لائن ایکشن کمیٹی نے سیز فائر لائن پر بسنے والے لاکھوں متاثرہ عوام،سیز فائر لائن ایکشن کمیٹیوں ،سیاسی و سماجی انسانی حقوق کی تنظیموں ،راہنماؤں و عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں ،دکانوں ،علاقوں اور گاوں میں سفید پرچم لگائیں تاکہ اقوام عالم کو باور کرایا جا سکے کہ دو طرفہ ریاستی عوام ،امن و آزادی پسند ہیں جو خونی لکیر پر ریاستی عوام کے جانی و معاشی قتل عام،انسانی حقوق کی پامالی، جنگی جنوں ،شدت پسندی اور بہانے جانے والے خون انسانیت و آدم کے قائل نہیں بلکہ اپنے تسلیم شدہ بنیادی انسانی،جمہوری و سیاسی حقوق کی بازیابی و حق خودارادیت کی پرامن و جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں -یاد رہے کہ سیز فائر لائن ایکشن کمیٹی نے نکیال میں بڑے پیمانے پر معائدہ فائر بندی،قیام امن اور حق خودارادیت کے مطالبات بارے عوامی دستخطی مہم کا بھی آغاز کر رکھا ہے جس میں اس وقت تک دو ہزار کے قریب عوام نے حصہ لیا ہے -جو آنے والے وقت میں عوام کی طرف بڑا ریفرنڈم ہو گا-ایکشن کمیٹی کے سوشل ورکر نے صحافیوں اور عوام سے کہا ہے کہ 2017 سے امروز صرف نکیال سیز فائر لائن پر بھارتی گولہ باری سے بتیس شہید ،187 زخمی،دو درجن کے قریب معذور اور تین سو سے زائد مکانات بری طرح متاثر ہوئے ہیں -جبکہ پوری سیز فائر لائن پر یہ تعداد ان گنت ہے- متاثرین کے معاوضہ جات کی صاف و شفاف ادائیگیوں اور متاثرین کے تعاون کے حوالہ سے
ایکشن کا شعبہ “لیگل اینڈ پبلک انٹرسٹ ڈیسک” فعال ہے جس میں درجنوں شکایات کو احکام تک پہنچایا اور تمام تر دادرسی کو ممکن بنایا گیا ہے-ان خیالات کا اظہار سیز فائر لائن ایکشن کمیتی کی مہم کے انچارج و مرکزی رہنماء سردار نعمان نذیر ،سیز فائر لائن ایکشن کمیٹی کے کنوینر کامریڈ شاہنواز علی شیر ایڈووکیٹ، چوہدری شریف پنچھی، اعجاز احمد چب،سردار صدیق صادق،مجیب کشمیری ،سید صفدر حسین ،سردار شہباز ،سردار وسیم کشمیری ،کامریڈ عنایت بخاری،افراز عالم ،محمد شہباز ،محمد حمزہ ،محمد عرفان، سہراب احمد ،بلال احمد ،محمد فیضان ،محمد فہیم،حسن نواز،عثمان علی ،افراز افسر،قمر سرفراز،ذیشان ملک،ملک ثاقب ،شیراز احمد ،عتیق احمد ،محمد اعتزاز، مہتاب احمد ،راوف کشمیری ،افراز عالم ،سردار تصور،ساجد حسین جہادی ،چوہدری شاہد جیروی نے مختلف مقامات پر مہم کے دوران متاثرین عوام اور سول سوسائٹی سے اپنے اظہار خیالات کے دوران کی

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات