جمعہ, مارچ 24, 2023
الرئيسيةتازہ ترینسہنسہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات

سہنسہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات

سہنسہ میں قتل کی لرزہ واردات……….
سہنسہ : مسلم لیگ ن حلقہ سہنسہ ضلع کوٹلی کے سرکردہ رہنماء سابق چئیرمین چوہدری عبدالجمید کو دیرینہ رنجش کی بنا پر اپنی ہی برادری کے افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا. وقوعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے. سہنسہ کی مشہور شخصیت اور ممبر اسمبلی راجہ نصیر کے دیرینہ ساتھی و دست بازو کے قتل کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد ہسپتال کی طرف امڈ آئی. قتل کے اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کوٹلی ہمراہ بھاری پولیس نفری سہنسہ پہنچ گئے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکہ بندی کروا لی. ڈی ایس پی کوٹلی خواجہ عبدالقیوم نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ سہنسہ راجہ الیاس مقامی صحافیوں کو قتل کے واقع کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چئیرمین چوہدری مجیدکا اپنی ہی برادری کے طالب افسر، تنویر ولد عدالت اور زبیر ولد بشیر کے مابین اراضی اور دیگر معاملات پر تنازعہ چلا آ رہا تھا. کل مورخہ 5 اپریل بروز جمعرات چئیرمین اپنے گھر جلو گجراں سے اپنی کات نمبر FDN-9853پر بھائی بھتجے اور بیٹے کے ہمراہ سہنسہ کے لیے روانہ ہوئے تو راستے میں پلیر اور پوٹھہ کے درمیان چھیتر جنگل میں طالب افسر، تنویر ولد عدالت اور زبیر ولد بشیر جو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تھے چوہدری مجید کی کار کو دیکھتے ہی فائر کرکے کار کو روک لیا اور گاڑی کی پچھلی نشت پر بیٹھے افراد نے نیچے اتر کر ملزمان سے گاڑی روکنے کی وجہ دریافت کی. اس دوران ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی. حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے چوہدری مجید کے بیٹے عابد جو کار چلا رہا تھا، کار کو بھگانے کی کوشش کی تو ملزمان نے گاڑی پر پیچھے سے فائر کیا اور گولی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے چوہدری مجید کی پیٹھ پر جا لگی جس سے وہ شدید زی ہو گئے. انھیں فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سہنسہ پہنچایا گیا. جہاں وہ کچھ ہی دیر میں دم توڑ گئے. چوہدری مجید کے بیٹے کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے. جس میں بنارس ، خالد اور ضارب کو بھی اعانت کا ملزم نامزد کیا گیا ہے. ڈی ایس پی نے بتایا کہ جائے وقوعہ کے تمام علاقے پولیس نے سیل کر دیے ہیں اور ملزمان کو بھاگنے نہیں دیں گے اور جلد ہی ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی…..

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات