اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینسہنسہ تحریڑ خالصہ سرکار اراضی پر با اثر افراد کا قبضہ

سہنسہ تحریڑ خالصہ سرکار اراضی پر با اثر افراد کا قبضہ

راولپنڈی(وقار احمد)*سہنسہ تحریڑ خالصہ سرکار اراضی پر با اثر افراد کا قبضہ*تحصیل سہنسہ گاؤں تحریڑ کی ڈھوک پساراں میں موجود خالصہ سرکار اراضی جو کہ عرصہ 50 سال سے خالی پڑی تھی جہاں اہل علاقہ کے مویشی چرتے تھے اور عوام کی گزر گاہ بھی تھی جو کہ پساراں ڈھوک سے 50 فٹ کے فاصلے پر واقع ہے پر 1 کلومیٹر دور موجود ڈھوک پڑاٹ کے با اثر افراد نے غیر قانونی قبضہ کر کے غیر قانونی تعمیرات شروع کر دی ہیں جس کی وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے. متعلقہ محکمہ جات میں درخواستیں دینے کے باوجود کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جو کہ لمحہ فکر یہ ہے اگر محکمے کاروائی نہیں کرتے تو مجبوراً اہل علاقہ کو قانون ہاتھ میں لینا ہوگا اس صورت میں جانی نقصان کی ذمہ دار حکومت اور متعلقہ ادارے ہوں گے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات