معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میری پرانی ویڈیو کو غلط سیاق وسباق کے ساتھ چلایا گیا، ویڈیو میں میری طرف سے خودکش دھماکوں کی حمایت کا تاثر دیا جارہا ہے جوکہ قطعاً غلط ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر سوشل میڈیا پر دھماکوں کی حمایت سے متعلق چلنے والی ویڈیو پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سوشل میڈیا پر میری ایک پرانی ویڈیو کو غلط سیاق وسباق کے ساتھ پیش کرکے خودکش دھماکوں کی حمایت کا تاثر دیا جارہا ہے جوکہ قطعاً غلط ہے۔
سوشل میڈیاپر میری ایک پرانی ویڈیوکو غلط سیاق وسباق کےساتھ پیش کرکےخودکش دھماکوں کی حمایت کاتاثر دیاجارہا ہےجوکہ قطعاً غلط ہے.بحیثیت مسلمان میں اس طرح کےسفاکانہ عمل کی بھرپور مذمت کرتاہوں.دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ ملکِ عزیز کوامن وسلامتی کاگہوارہ بنائےاور دشمنوں کی سازشوں سےمحفوظ رکھے.
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) February 1, 2023
بحیثیت مسلمان میں اس طرح کے سفاکانہ عمل کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ ملکِ عزیز کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنائے اور دشمنوں کی سازشوں سے محفوظ رکھے۔