ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینسمنی کے رہائشی غریب شخص شیخ مشتاق پر قاتلانہ حملہ

سمنی کے رہائشی غریب شخص شیخ مشتاق پر قاتلانہ حملہ

باغ (رپورٹر جی کے نیوز)باغ کے نواحی گاؤں سمنی کے رہائشی غریب شخص شیخ مشتاق پر قاتلانہ حملہ حقیقی بھانجے لیاقت نے سر پر پتھر مار کر شدید زخمی کر دیا اور گاڑی کے شیشے بھی توڑ کر بھاری نقصان کر دیا ۔ ڈرائیور مشتاق کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ لایا گیا جس کے سر اور آنکھ پر کاری ضربوں کے نشانات نمایاں تھے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد اصل صورت حال سامنے آئے گی۔باغ پولیس نے ملزم لیاقت کو گرفتار کر لیا ۔میرا بھانجا لیاقت اور اسکی والدہ ذیتون زوجہ لعل خان زبر دستی ارضی پر قبضہ کرنا چاہے ہیں اور مجھے اور میری اہلیہ کو دھمکیاں دیتے ہیں اور آئے روز پریشان کرتے ہیں لیاقت ذیتوں اور دیگر کے ظلم سے نجات دلوائی جائے ان خیالات کا اظہار متاثرہ شخص شیخ مشتاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لیاقت جرائم پیشہ شخص ہے اس سے قبل بھی اس کیخلاف تھانہ میں 3بار FIRدرج کروا چکا ہوں اور اب دوبارہ مجھے زدگوب کرنے اور گاڑی توڑنے کے الزام میں FIRدرج کروائی ہے ۔ملزم لیاقت نے اس سے قبل بھی 4بچوں کی ماں کو اغواہ کیا تھا اور ایبٹ آباد سے گرفتار ہوئے تھے۔یہ کبھی میرا گھاس جلاتے ہیں اور کبھی مکان پر قبضہ کی کوشش کرتے ہیں مجھ پر قاتلانہ حملہ کر کے مجھے مارنے کی کوشش کی گئی انہوں نے وزیر اعظم، چیف سیکرٹر ی ،آئی جی اور باغ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات