جمعہ, مارچ 24, 2023
الرئيسيةتازہ ترینسفارت خانہ پاکستان الریاض سعودی عرب اور سفارت خانہ بھارت الریاض...

سفارت خانہ پاکستان الریاض سعودی عرب اور سفارت خانہ بھارت الریاض کے مابین آج کرکٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا

(راجہ ابرار احمد خان سعودی عرب سے )
آج سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے کرکٹ سٹیڈیم میں سفارت خانہ پاکستان الریاض سعودی عرب اور سفارت خانہ بھارت الریاض کے مابین آج کرکٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی رائل کرکٹ آف اکیڈمی الریاض کے چئیرمین پرنس عبدالعزیز بن مطب آل سعود ،کینیڈین امیگریشن چیف آفیسر کیری اور قائم مقام سفیر سردار محمد خٹک تھے اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت ایمبیسی کے تمام افسران نے بھر پور شرکت کی بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا چودہ اورز کے اختتام پر بھارت کی پوری ٹیم کو پاکستان باولرز نے ایک سو بائیس رنز پر آل ٹیم کو آوٹ کر دیا پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر فرمان علی خان نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں سفارت خانہ پاکستان کی ٹیم کے کیپٹن ڈیفنس اتاشی برگیڈیئر شاھد منظور نے اعلی باؤلنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا صدیق اکبر (انچارج پاسپورٹ سیکشن ) نے عمدہ وکٹ کیپنگ کے ساتھ اپنی ٹیم کو پانچ چھکوں کے ساتھ سٹارٹ دیا بھارتی باؤلرز کو ناکوں چنے چبائے شائقین کرکٹ نے چھکوں کی برسات دیکھ کر پاکستان کے حق بھر پور نعرہ بازی کی اور پاکستانی ٹیم اعلی کارکردگی دیکھتے ہوئے بوم بوم پاکستان کے نعرے لگائے شائقین کرکٹ نے میچ کو خوب صورت رنگ دیا پاکستانی ٹیم نے ایک سو بائیس رنز کا ہدف گیارہ اورز میں پورا کر کے چیمپیئن ٹرافی اپنے نام کر لی۔ مہمان خصوصی چئیرمین رائل اکیڈمی آف کرکٹ (الریاض ) پرنس عبدالعزیز بن مطب آل سعود نے اپنے ہاتھوں سے پاکستانی ٹیم کو چیمپئن ٹرافی پیش کی دونوں ٹیموں کو میڈل بھی پیش کئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ٹیم کو مبارک پیش کرتا ہوں ہم سب ملکر کرکٹ کو فروغ دیتے رہیں گے۔قائم مقام سفیر سردار محمد خٹک کا کہنا تھا کہ میں اپنی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ہماری ٹیم نے فائنل تک پہنچنے میں بڑی محنت کی ہے ہم سب مبارک باد کے مستحق ہیں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہمارے لئے خوش آئند ثابت ہوگی خصوصا آج ریاض شہر میں کرکٹ کی فتح تھی شائقین کرکٹ کا بھی بے شکر گزار ہوں جنہوں نے میچ کو خوب صورت رنگ دیا ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات