ریاض پولیس نے شہر کے ایک گیسٹ ہاﺅس میں پاکستان کے 35 خواجہ سراﺅں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے. روزنامہ نوائے وقت کے مطابق پولیس ترجمان کرنل فواز المیمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستانی شہریوں نے ریاض کے جنوبی علاقے کو ایک گیسٹ ہاﺅس میں خواجہ سراﺅں کا پروگرام منعقد کیا تھا.
فیلڈ فورس اطلاع ملنے پر گیسٹ ہاﺅس پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھی. زنانہ لباس زیب تن کئے ہوئے مردوں کو داخل ہوتے دیکھا. یہ میک اپ بھی کئے ہوئے تھے. فوراً ہی فورس نے گیسٹ ہاﺅس کی ناکہ بندی کرکے چھاپہ مارا اور وہاں موجود تمام 35 خواجہ سراﺅں کو حراست میں لے لیا. ان لوگوں نے اپنے زیورات اور زنانہ ملبوسات ضائع کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا. انہیں العزیزیہ پولیس سٹیشن کے حوالے کر دیا گیا اور تحقیقات و استغاثہ کو تحریری رپورٹ دیدی گئی…