سعودی عرب نے رواں ماہ کے آخر تک خواتین کو جم کے لائسنس دینے کا فیصلہ کر لیاہے . تفصیلات کے مطابق شہزادی ریما بنت بندرنے بتایاکہ سعودی عرب کے ہر ضلع میں خواتین کے جم قائم کرنےکاہدف مقرر کیاگیاہے،فروری کے آخر سے سعودی عرب میں خواتین کو ورزش کے لیے جم کے لائسنس کا اجراشروع ہوجائےگا.
اس مقصد کے لیے وزارت افرادی قوت،وزارت شہری امور اور وزارت تجارت ہدف کی تکمیل کیلئے حصہ لے رہے ہیں. صرف ان جم والوں کو لائسنس جاری کئے جائیں گے جووزن کم کرنے اور فٹنس بہتربنانے ،رننگ اور باڈی بلڈنگ کیلئے سہولتیں فراہم کریں گے.وہ جم مالکان جو فٹ بال،والی بال ،باسکٹ بال اور ٹینس کے کھیلوں کی سہولیات دیں گے، انھیں لائسنس جاری نہیں کئے جائیں گے. اس مقصد کے لیے خواتین میں شعور بیدار کرنے کیلئے باقاعدہ ورکشاپس اور سیمینارمنعقد ہونگے.