سعودی عرب نے غیر قانونی مقیم مزید100 پاکستانی ملک بدر کر دیئے ہیں-مسافروں کو جدہ سے آنے والی پرواز سے پاکستان بھجوایا گیا ، اسلام آباد پہنچنے پر امیگریشن حکام نے کوائف کی تصدیق کے بعد تحویل میں لے لیا- تفصیلات کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر جدہ سے آنے والی خصوصی پرواز نمبر SV-3380 سے 100 پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوایا گیا جنہیں سعودی حکام نے وہاں غیر قانونی قیام پر اپنی تحویل میں لیا تھا ، اسلام آباد پہنچنے پرامیگریشن حکام نے کوائف کی تصدیق کے بعد انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔