جمعہ, ستمبر 29, 2023
الرئيسيةتازہ ترینسعودی عرب: صائمہ نواز کے اعزاز میں عشائیہ

سعودی عرب: صائمہ نواز کے اعزاز میں عشائیہ

(راجہ ابرار احمد خان سعودی عرب سے )
پاکستان سے عمرے پر آئی ہوئی معروف صحافی (جنگ ۔جیو نیوز)صائمہ نواز کے اعزاز میں پاک میڈیا گروپ کا عشائیہ
سعودی عرب نے ایک مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا جس میں صائمہ نواز مہمان خصوصی تھیں اور صدارت جدہ قونصلیٹ کے پریس قونصلر ارشد منیر تھے جبکہ نظامت کے فرائض پاک میڈیا گروپ سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ریاض گھمن نے انجام دیئے صائمہ نواز نے نے کہا کہ آج دیار غیر میں اپنی برادری میں بیٹھ کر خوشی ہورہی ہے اس وقت ملک کو میڈیا کے مثبت کردار کی ضرورت ہے اور آپ سب لوگ اپنے ملک اور قوم کے لیے جو خدمات دیار غیر میں رہ کر دے رہیں وہ قابل فخر ہیں ،پاک میڈیا گروپ کے صدر رضوان چوہدری نے صائمہ نواز کی صحافت کے میدان میں شاندار خدمات ہیں انہوں نے مذید کہا کہ پاک میڈیا گروپ پاک کمیونٹی کے تمام پروگراموں کو بھر وقت کور کرکے دنیا میں پیش کررہا ہے ہمارے ساتھ مختلف چینلز اور اخبارات کے نمائندگان شامل ہیں اور میں صائمہ نواز کو اپنے گروپ کی جانب سے عمرے کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں ،پریس قونصلر ارشد منیر نے کہا کہ صائمہ نواز کو حرمین شریفین آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں اور ان کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور انہوں نے پاک میڈیا گروپ کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار بھی کیا اور انہوں نے کہا کہ ریاست کا میڈیا اہم ستون ہوتا ہے اور ملک کے مفاد میں کام کرنے کو ترجیح دی جائے اور پاک سعودی دوستی کے رشتے کومضبوط تر مضبوط کرنے میں اہم کردار داد کیا جائے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات