سعودی وزارت محنت و سماجی بہبود نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ 9 یا اس سے کم ملازمین والے چھوٹے اداروں سے فیس وصول نہیں کی جائے گی بشرطیکہ ادارے کا سعودی مالک ملازمین کی فہرست میں شامل ہو. اس فیس سے 4 غیر ملکی کارکن مستثنیٰ ہونگے.
وزارت نے یہ وضاحت مقامی شہری کے سوال کے جواب میں جاری کی ہے. مقامی شہری نے دریافت کیا تھا کہ کیا نئے ادارے کی سعودائزیشن ضروری ہے. اسکا مقصد حجام کی دکان کی سعودائزیشن سے تھا. وزارت محنت نے اسکے جواب میں واضح کیا کہ ہر ادارہ کم از کم ایک سعودی کو اپنے یہاں ملازم رکھنے کا پابند ہے بشرطیکہ ادارے کا مالک ملازمت کیلئے یکسو نہ ہو اور انشورنس پروگرام کے تحت کسی اور ادارے کے ملازم کے طور پر رجسٹریشن کرائے ہوئے ہو. ایک اور شہری نے دریافت کیا کہ وہ اپنے ادارے کی نئی شاخ کھولنا چاہتا ہے. وہ کارکنان کو اپنی کفالت میں لینے کی کارروائی کرانے کا مجاز کب تک ہوگا. وزارت نے اس سوال کے جواب میں واضح کیا کہ اسکی کوئی مدت مقرر نہیں. فی الوقت اسے انتظار کرنا پڑیگا.