کے مطابق اپنے ملک چلے جائیں۔
طریقہ کار۔
1۔ عمرہ ، حج یا وزٹ ویزہ پر آنے والے حضرات ٹکٹ لے کر سیدھا ائیرپورٹ جائیں اور پاکستان سفر کریں ، اگر پاسپورٹ ھے اور اس کا میعاد ختم نہیں ھے تو ٹھیک ھے لیکن اگر اکسپائر ھے تو سفارتخانہ جائیں وھاں پر پاسپورٹ میں اضافہ کریں اور اگر پاسپورٹ نہیں ھے تو پاسپورٹ کی کاپی اور شناختی کارڈ لیکر سفارتخانہ جائیں وھاں سے اپکو نیا پاسپورٹ جاری کیا جائیگا اور پھر آپ پاکستان جا سکتے ھیں۔
2۔ اگر آپ کے حروف ھیں تو کسی بھی شھر کے جوازات سے خروج لگانے کے لئے آن لائن ٹوکن سعودی عرب کے داخلی ویبسائٹ وزارت داخلیہ سے ٹوکن حاصل کریں ، اور متعلقہ جوازت جائیں وھاں سے اپکو خروج لگے گا اور پھر اپ سفر کر سکتے ھیں۔www.moi.gov.sa
اگر پاسپورٹ میں میعاد ھے اور اس پر نقل معلومات ھو چکے ھیں تو ٹھیک ھے لیکن اگر نہیں ھوئے ھیں یا پاسپورٹ نہیں ھے تو سفارتخانہ کا ایک فارم ھے وہ پر کریں اس پر سفارتخانہ اپ کو ایک اوٹ پاس جاری کریگا پھر اپ جوازات جائیں اور خروج لگواکر سفر کریں۔
3۔ اگر اپ کا اقامہ ختم ھے اور حروف نہیں ھے تو آن لائن ٹوکن لیکر مکتب عمل جائیں وھاں سے اپ کو ایک پیپر جاری کیا جائیگا وہ پیپر اور ٹوکن لیکر متعلقہ جوازت جائیں اور خروج لگوا کر جائیں۔
4۔ جس کا ابھی تک اقامہ جاری نہیں ھوا وہ ایک ھفتہ صبر کرلیں جوازات اس کے لئے ایک طریقہ کار وضع کر رھی ھے پھر وہ بھی پاکستان جا سکینگے
5۔ جو حضرات مطلوب ھیں انکے لئے بھی طریقہ کار وضع کیا جا رھا ھے