جمعہ, ستمبر 29, 2023
الرئيسيةتازہ ترینسری لنکا میں مسلم مخالف فسادات، حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی...

سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات، حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی لگا دی

سری لنکا میں مسلمانوں کیخلاف فسادات کے بعد حکومت نے فیس بُک اور واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر تین دن کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے سری لنکا کے ضلع کینڈی میں مسلمانوں کے خلاف بدھ مت کے پیروکاروں کی پرتشدد کارروائیاں جاری. مشتعل ہجوم نے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی جبکہ کئی مساجد کو بھی شہید کر دیا گیا ہے.
حکومت نے فسادات کو روکنے کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے. شہر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرتے ہوئے بعض علاقوں میں موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے. غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن صدر کی جانب سے
ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود انتہا پسند بودھوں نے مسلمانوں کے زیرِ ملکیت متعدد دکانوں اور مساجد کو آگ لگا دی. حکومت کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے حملوں میں اضافہ ہوا، اس لیے فیس بک اور واٹس ایپ سمیت دیگر ایپس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات