وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سری دیوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری دیوی ورسٹائل اداکارہ تھیں۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے یادگارکرداروں کی صورت میں فن کالوہامنوایا،وزیر مملکت کا کہناتھا کہ سری دیوی کے انتقال پر پوری دنیامیں موجود مداحوں کوافسوس ہے۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کو دبئی میں شادی کی تقریب میں دل کا دورہ پڑا تھا جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔