گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیزکو دوسرے ٹی ٹونٹی میں تین رنز سے ہرا کرٹی مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کر لی،یہ پانچواں موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم نے مسلسل پانچ یا زائد ٹی ٹونٹی میچز جیتے ہیں،گرین شرٹس کے علاوہ کوئی اور ٹیم 5 یا زائدٹی ٹونٹی میچز جیتنے کا کارنامہ4 سے زائد بار سرانجام نہیں دے سکی ہے۔پاکستان ٹیم نے سب سے پہلے 5یا زائد فتوحات حاصل کرنے کا کارنامہ 2009ئمیں یونس خان کی قیادت میں سرانجا م دیا،2009ئمیں نیوزی لینڈکیخلاف یواے ای میں کھیلی گئی سیریز تک پاکستان نے مسلسل 7 ٹی ٹونٹی میچ جیتے جو اب تک اس فارمیٹ میں پاکستان کی سب سے زیادہ مسلسل فتوحات ہیں