اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینسردار عتیق احمد خان کی صحتیابی پر اللہ تعالی کے شکر گزار...

سردار عتیق احمد خان کی صحتیابی پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں:عبدالجبار عباسی

کوہالہ مظفرآباد (انیس عباسی سے ) صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی صحتیابی پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں ، صدر جماعت کی مکمل صحتیابی کیلئے دعا گو بھی ہیں ، سردار عتیق اس خطہ کا عظیم سرمایہ ہیں ان خیالات کا اظہار ممبر مجلس عاملہ مسلم کانفرنس عبدالجبار عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ اپنے قائد کی صحتیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ جلد از جلد مکمل صحتیاب ہو کر اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں ، سردار عتیق اس خطہ کشمیر کا ایک عظیم سرمایہ ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چائیے، آزادکشمیر کی سیاست میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے وہ ایک عظیم باپ کے بیٹے ہیں جن کی آزادکشمیر کے لئے بے شمار قربانیاں ہیں ۔ ان کی بیماری کے دوران تیمارداری کے لئے آنے والے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے قائد کی عیادت کی اور دعائیں کیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے قائد کی صحت و سلامتی کے لئے ہر وقت دعا گو ہیں ، ان جیسا عظیم لیڈر آزادکشمیر کی سیاست مین نہیں ملتا مسلم کانفرنس کی ایک پہچان ہے اور یہ پہچان بہت سی قربانیوں کے بعد ملی مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور انہیں کے مشن کو آگے بڑھانے والے ان کے فرزند سردار عتیق کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، صدر جماعت کو اللہ پاک مکمل صحت یاب کرے اور جہاں انہیں ہماری ضرورت محسوس ہو گی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات