منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینسردارعتیق احمد خان آزادکشمیر کا بڑا سرمایہ ہیں

سردارعتیق احمد خان آزادکشمیر کا بڑا سرمایہ ہیں

دبئی ( راجہ خالد یونس سے ) سردارعتیق احمد خان آزادکشمیر کا بڑا سرمایہ ہیں سردار عتیق احمد خان کی کشمیر کاز کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں سردار عتیق احمد خان ایک شخصیت کا نام نہیں بلکہ ایک ارادے کا نام ہے ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس یو اے کے نائب صدر راجہ عدنان خان نے جی کے نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوں نے مزید کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے مسلم کانفرنس نے ہمیشہ ریاست کے مفاد میں بات کی مسلم کانفرنس حقیقی معنوں میں ریاست کی ترجمانی کرنے والی جماعت ہے کشمیر ایشو پر صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے پوری دنیا میں بات کی اور ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کے حقوق پر بات کی بھارت کی جارحیت اور مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف بات کی مسلم کانفرنس کے دور میں آزادکشمیر کے اندر ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے یو اے ای کے اندر مسلم کانفرنس متحرک اور منظم جماعت ہے صدر مسلم کانفرنس یو اے ای چوہدری سکندر کی کاوشوں سے دن بدن مزید مضبوط ہو رہی ہے چوہدی سکندر سیاسی ویژن رکھنے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان ہیں ازادکشمیر کے اندر موجودہ حکومت صرف من پسند لوگوں نوازنے میں مصرف عمل ہے عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا من پسند منصوبے اور من پسند بھرتیاں حکومت ازادکشمیر کی اولین ترجحات میں شامل ہے

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات