اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینسجاد شہید پریس کلب باغ کے سا منے احتجاجی مظاہرہ

سجاد شہید پریس کلب باغ کے سا منے احتجاجی مظاہرہ

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر ایتما م سجاد شہید پریس کلب باغ کے سا منے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گزشتہ روز جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے پر امن مارچ پر پاکستانی پولیسکی طرف سے وحشیانہ تشدید کیا گیا جس میں آنسوگیس کی شیلنگ ۔ لاٹھی چارج اور کولیاں برسائی گئی ۔ جس نے نتیجے میں JKLF کے کارکنان زخمی بھی ہوئے اور گرفتاریاں بھی کی گئی ۔ ہم اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ اور اس مظاہرے کے زریعے حکومت آزاد کشمیر اور پولیس کو یہ باور کروانا چایتے ہیں کہ وہ اس طرح کے اقدامات کا فی الفور نوٹس لیں بصورت دیگر پورے آزاد کشمیر میں پر تشدید احتجاج کریں ۔ جسے روکنا حکومت کے بس کا کام نہیں ہو گا ۔ احتجاجی مظاہرے سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما جاوید اختر بٹ،غلام اکبر ماگرے ،شعیب خالد ، جہانزب میر ، امین چغتائی ،آصف بیگ،محمد اکرم ،مشتاق کشمیری،گلزار بٹ،توصیف بیگ ،ذیشان کاشراور زاہد میر سمیت دیگر مقررین نے بھی خظاب کیا۔ انھوں نے کہاآزاد کشمیر پولیس کا یہ اقدام ریاستی دہشت گردی کے مترادف ہے ۔ JKLF کے پرامن مارچ پر سیدھی گولیاں چلانا دہشت گردی ہے فی الفور ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر کاٹ کر کاروائی کی جائے ۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو خطے میں کسی قسم کی کشیدگی کی ذمہ دار حکومت ازاد کشمیر اور انتظامیہ پر ہوگئی۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات