جمعہ, مارچ 24, 2023
الرئيسيةتازہ ترینسبزی فروش نے عمران خان کو تحفہ دینے کیلئے ہیرے کی انگوٹھی...

سبزی فروش نے عمران خان کو تحفہ دینے کیلئے ہیرے کی انگوٹھی بنوالی

بہاولپور کے سبزی فروش نے عمران خان کو تحفہ دینے کیلئے ہیرے کی انگوٹھی بنوالی
بہاولپور کپتان کی تیسری شادی پر ان کے حامی اور سپورٹرز میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تیسری شادی کا اعلان ہوتے ہی کپتان کو مبارکبادوں کے پیغامات موصول ہونے کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا ، یہی ںہیں بلکہ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی کپتان کی شادی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ کپتان کے سپورٹر نے کپتان کو شادی کے تحفے میں دینے کے لیے ایک بیش قیمت انگوٹھی بھی تیار کروا لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگوٹھی بہاولپور کے رہائشی ایک سبزی فروش نے تیار کروائی جس میں 50 ہزار روپے کی مالیت کا ہیرا جڑا ہے۔ سبزی فروش بلال بدولہ کا کہنا ہے کہ یہ انگوٹھی کپتان کی تیسری بیوی کے لیے تیار کروائی ہے۔ تیسری شادی کی خوشی میں یہ انگوٹھی اپنے قائد کو دوں گا۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات