اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینسابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان اور مسلم کانفرنس کے...

سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان اور مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سردار الماس عباسی کی ملاقات

(جی۔کے نیوز کوہالہ مظفرآباد انیس عباسی سے) تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان اور مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما سردار الماس عباسی کی مجاہد منزل اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں سردار الماس عباسی نے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان صاحب کی تیمارداری کی اور کہا کہ اللہ سے دُعا گو ہوں اللہ قائد کو جلد صحت یابی عطا کرے۔
جی۔کے نیوز سے بات کرتے ہوں سردار الماس عباسی کا کہنا تھا کہ سردار عتیق خطہ کشمیر کا سرمایہ ہیں اور یہی وہ واحد شخصیت ہیں جنھوں نے ہر فورم سے مسئلہ کشمیر کے لیے بات کی ۔اس کے علاوہ انھوں نے صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان صاحب کو اپنا ئی آبائی گاؤں میں مدعو کیا ۔ذرائع کے مطابق سردار عتیق احمد خان کی جلد آمد متوقع ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات