اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ،،،،...

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ،،،، اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائش گاہ کو گھیرے میں لیے رکھا

پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما ء اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا، اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران چوہدری پرویز الٰہی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے بلکہ وہ ان دنوں لاہور میں مقیم ہیضن جب کہ ان کے بیٹے مونس الہٰی کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ بیرون ملک ہیں، اس لیے پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے موقع پر صرف ملازمین ہی گھر پر موجود تھے۔

سابق وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نگران پنجاب حکومت خود مولا جٹ دیکھنے یا خود مولا جٹ بننے سے گریز کرے، پی ٹی آئی کی منتخب حکومت آئے گی تو انہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا، الیکشن شیڈول آنے کے بعد نگران حکومت غیر آئینی اقدامات سے باز رہے، پنجاب حکومت نے اپنی اصلاح کرنی ہے تو شریف برادران سے دور رہے، مخالفین پر دہشت گردی کے مقدمات بنانا نواز شریف کا طرہ امتیاز ہے، پنجاب حکموت شفاف الیکشن کیلئے خود کو آئینی کردار تک محدود رکھے لیکن گورنرز اورنگران سیٹ اپ اپنی آئینی ذمہ داریاں بھول کر کسی اورایجنڈے پر گامزن ہیں، نگران سیٹ اپ ہر وہ کام کررہاہے جو اس کامینڈنٹ ہی نہیں، حکمران انتخابات ملتوی کرنے سے باز رہیں نہیں تو آئین شکنی کا حساب دینا پڑے گا۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان سے ملاقات میں چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ کے پی میں امن و امان کی خراب صورتحال کی ذمہ دار نگران حکومت ہے، پشاور دھماکے میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، نگران حکومت کے آنے کے بعد امن اومان کی صورتحال خراب ہورہی ہے، نگران حکومت کا فوکس امن و امان اور عوامی ایشوز نہیں بلکہ انتقامی کارروائیاں ہیں اور یہ صرف سیاسی مخالفیں کو کچلنے میں مصروف ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات