پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا جنون پاکستانیوں کے سر چڑھ کر تو بول ہی رہا ہے مگر سیاستدان بھی اس سے محفوظ نہیں رہے اور سابق صدر پرویز مشرف بھی پی ایس ایل کا میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ گئے جہاں تماشائیوں نے ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا۔
سابق صدر پرویز مشرف سٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک وہاں موجود تماشائیوں کی ان پر نظر پڑ گئی۔ پھر کیا تھا، سب باآواز بلند نعرے لگانے لگے اور ایک نعرہ تو بہت ہی زیادہ لگایا گیا کہ ”جنرل صاحب! زندہ باد، جنرل صاحب! زندہ باد“
سابق صدر تماشائیوں کی جانب سے نعرے لگائے جانے پر ہاتھ ہلا کر انہیں ان کے نعروں کو جواب دیتے اور مسکراتے رہے، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔