باغ(جی کے نیوز رپورٹر)آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات سردار میر اکبر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے سر کاری سکولوں میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا سابقہ دور میں اداروں کو بری طرح تباہ کیا گیا اور سیاسی بنیادوں پر نا لائق لوگوں کو سکولوں میں بھرتی کر کے تعلیمی اداروں کا بیڑہ غرق کیا گیا لیکن اب وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نےNTSسسٹم کے تحت میرٹ کی بحالی اور لائق افراد کی تعیناتی کے دروازے کھول دیے اور کھڑپینچوں کی اجا رو داری کو ختم کر نے کی کوشش کی ہے آئندہ NTSکے زریعے آنے والی بھرتیوں سے تعلیمی معیار بہتر ہو گا اور سٹاف کی کمی پو ری ہو گی نا لائق لوگوں کے لیے ملازمتوں کے دروازے بند ہو نگے جناح گارڈن سکول آف سٹیڈیزباغ کے سالانہ امتحانی نتائج اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا تقریب سے DEOمردانہ سردار راشد آزاد ، پر نسپل اکرام نقوی ،ایم ، ڈی امجد نزیر ، پر نسپل خالد کھوکھر ، دلشاد آرائی ، خواجہ منصور ، شیخ مشتاق ، فر یال شفیق اور دیگر مقررین نے خطاب کیا پر نسپل ادارہ اکرام نقوی، ایم ، ڈی امجد نزیر نے خطاب کرتے ہو ئے ادارہ کی تعلیمی کا رگردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ ہمارہ ادارہ بچوں کو جدید تعلیم دینے کے علاوہ ان کی بہتر تر بیت پر توجہ دے رہا ہے تاکہ ایسے طالب علم تیار کیے جا سکیں جو مفکر پاکستان کے خواب کو پورا کر سکیں انہی بچو ں نے اسلامی نظریاتی سر حدوں کی حفاظت کر نی ہے ہماری کوشش ہو گی کے آئندہ اس ادارے کو ایف ، ایس ،سی کی کلاسز تک لے جا کر مثالی ادارہ بنایا جاسکے ۔تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے DEOمر دانہ سردار راشد آزاد نے کہا کہ جناح گارڈن سکول آف سٹیڈیز کی طبی عمر اتنی نہیں ہے اور ایک سال میں بچوں کی تعداد میں اصافہ ایک اچھی پیش رفت ہے ادارے کی انتظامیہ کو چائیے کہ وہ اس ادارے کو مثالی بنانے کے علاوہ طلبا کی تعلیم و تربیت کو بہتر بنانے کے لیے بہتر ماحول فراہم کریں اور تربیت یافتہ سٹاف تعینات کر یں جو ادارے کی عزت وقار میں اضافہ کر ے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اور سرکاری ادارے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کو ششاں ہیں اور معیاری تعلیم و تربیت پر کوئی کمپرومائز نہیں ہو نے دیا جائے گا ۔تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے