منگل, مارچ 28, 2023
الرئيسيةتازہ ترینزینب قتل کیس سے متعلق دعوﺅں پرڈاکٹر شاہد مسعودپر3 ماہ کی پابندی...

زینب قتل کیس سے متعلق دعوﺅں پرڈاکٹر شاہد مسعودپر3 ماہ کی پابندی عائد، غیر مشروط معافی مانگنے کا حکم

سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس سے متعلق دعوﺅں پر معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعودکے پروگرام پر 3 ماہ کی پابندی عائد کردی اور غیر مشروط طور پر معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ڈاکٹر شاہدمسعود کے زینب قتل کیس سے متعلق دعوﺅں کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں اونچی آواز میں کہا کہ میرے دعویٰ غلط ثابت ہو تو مجھے پھانسی دے دیں،چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کوپھانسی نہیں دیں گے،آپ کو اپنے دعوﺅں پر آن ایئر معافی مانگنا ہو گی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ شاید آج کو اس کا موقع نہ ملے ہم آپ کے پروگرام پر 3 ماہ کیلئے پابندی عائد کر رہے ہیں، ڈاکٹرشاہدمسعودتحریری معافی نامہ جمع کرائیں، تحریری معافی نامہ جمع کرانے کے بعدحکم نامہ جاری کریں گے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات