جمعہ, ستمبر 29, 2023
الرئيسيةتازہ ترینپریس کلب اسلام آباد میں صوفی نائٹ کا اہتمام

پریس کلب اسلام آباد میں صوفی نائٹ کا اہتمام

اسلام آباد
محبت ،رواداری اور امن کا پیغام پھیلانے کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا، صوفی نائٹ کاصدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم اور ممبر گورننگ باڈی سید شیراز گردیزی نے کیا تھا، صوفی نائٹ میں جڑواں شہریوں سے صحافیوں اور ان کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، لاہور سے آئی ہوئی گلوکارہ ثمینہ ملک نے عارفانہ کلام پر مشتمل قوالیاں پیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی،ثمینہ ملک اور دیگر گلوکاروں نے صوفی کلام اس خوبصورت انداز میں سنایا کہ شرکا بے اختیار جھوم اٹھے،اس موقع پر گلوکارہ ثمینہ ملک کا کہنا تھا کہ نیشنل پریس کلب میں پرفارم کرناان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں،ان کا کہنا ہے کہ ایسی پذیزائی انہیں ساری زندگی یاد رہے گی حالانکہ وہ ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں پر فارم کرچکی ہیں لیکن جو عزت انہیں نیشنل پریس کلب میں ملی وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیں گی ، صدرنیشنل پر یس کلب شکیل انجم کا کہنا تھا کہ برصغیر میں امن و برداشت کے کلچر کے فروغ میں صوفیائے کرام نے اہم کردار ادا کیا، قوالی نے محبت، امن اور ہم آہنگی کا پیغام صدیوں تک پھیلانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ عارفانہ کلام میں نجانے کیا کشش ہے کہ اسے سن کر لوگ کھنچے چلے آتے ہیں،یہ عارفانہ یا صوفیانہ کلام گانا بھی سب کے بس کی بات نہیں، شاندار پرفارمنس پر گلوکارہ ثمینہ ملک مبارکباد کی مستحق ہیں ،
ایونٹ آرگنائزر سید شیراز گردیزی کا کہنا تھاکہ شہر میں امن اور محبت کا پیغام عام کرنے کے لئے صوفی نائٹ کا انعقاد کیا، صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرکے آج بھی ہم پرامن معاشرے کی تکمیل یقینی بنائی جاسکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ صوفی نائٹ میں ثمینہ ملک کی پرفارمنس کو شرکا نے سراہا ہے، اس سے ہمارے حوصلے بلند ہوگئے ہیں، مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد جاری رکھیں گے، انہوں نے صدر پی ایف یو جے افصل بٹ ، سینئر صحافی دستار علی شاہ ،آر آئی یوجے کے قائمقام صدر ناصر ہاشمی ،سیکرٹری جنرل علی رضا علوی ، اصغر چوہدری اور دیگر کا بھی شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ سینئر صحافیوں کی موجودگی سے محفل کو چار چاند لگ گئے ،شرکاء نے صدر نیشنل پر یس کلب شکیل انجم اور ایونٹ آرگنائزر سید شیراز گردیزی کی کوششوں کی تعریف کی ، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس سے ذہنی تھکاوٹ دور کرنے میں مدد ملتی ہے
GK News TV

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات