راولاکوٹ :ازادجموں وکشمیر احتساب بیورو نے بینک آف آزاد جموں و کشمیر راولاکوٹ برانچ میں گزشتہ سال ہونے والی مبینہ کرپشن میں ملوث 07ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری احتساب کورٹ نمبر 1مظفرآباد سے منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا ۔
گرفتار ہونے والے ملزمان میں افنان نواز ولد محمد نواز خان ، امیتاز مکھن ولد مکھن خان ، مظہر عزیز ولد محمد عزیز خان ، محمد اقبال ولد محمد کریم خان ، رضوان قدیر ولد محمد قدیر خان ، احتشام بدر ولد بدر حسین اور وقاص صدیق ولد محمد صدیق ساکنان راولاکوٹ ضلع پونچھ شامل ہیں ۔ اس کیس میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں مرکزی ملزم عصمت بشیر بینک آف آزا دجموں وکشمیر راولاکوٹ برانچ کے تین ملازم شامل تھے ۔
جو بعداز گرفتاری ضمانت پر رہا ہی ۔ ملزمان نے جعلی سونا گروی رکھتے ہوئے ملازمین بینک آف آزاد جموں و کشمیر راولاکوٹ برانچ کی ملی بھگت سے قرضہ حاصل کیا ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر احتساب بیورو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے مزید تفتیش کیلئے تھانہ احتساب بیور و سیف ہاؤس تھوری منتقل کر دیا ہے ۔ اس کیس میں ملوث دیگر ملزمان کے خلا ف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی