بدھ, اکتوبر 4, 2023
الرئيسيةتازہ ترینرانی مکھرجی نے اپنے ٹویٹس سے بھارتیوں کو تپا کررکھ دیا

رانی مکھرجی نے اپنے ٹویٹس سے بھارتیوں کو تپا کررکھ دیا

بھارتی اداکارہ رانی مکھر جی نے اپنے سخت ٹویٹس سے بھارتیوں کو تپا کر رکھ دیا ہے ۔سوشل میڈیا پر اس وقت شدید ترین تنقید کا نشانہ بننے والے چند ٹویٹس بھارتی اداکارہ کے نام سے بنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کئے گئے ہیں ۔ ان ٹویٹس میں انہوں نے بھارتی فوج پر اڑی میں ہونے والے حملے میں مارے جانے والے تمام فوجیوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جو لوگ بھی ہلاک ہوئے وہ دشہت گرد تھے کیوں کہ وہ کشمیریوں پر ظلم کرتے تھے اور اب وہ یقیناً جہنم میں ہوں گے۔ ایک دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرنے والے بے وقوف ہیں کیوں کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار خود ہے۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات