وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر حد بندیوں کا کام شروع اور لوکل باڈیز ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ فوری طور پر فائنل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،مردم شماری کے نتائج کا انتظار کیئے بغیر تخمینہ آبادی کی بنیاد پر حد بندیاں کی جائیں گی جبکہ نئی حد بندیوں میں 12ہزار سے 25ہزار تک کی آبادی پر ایک یونین کونسل کے قیام کی تجویز دی گئی ہے وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر یونین کونسلز،ٹاؤن کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشنز کی وارڈز کی حدبندیوں کا کام شروع کر دیں، بلدیاتی انتخابات ایک ہی دن ہوں گے یا مرحلہ وار اور انتخابات چیف الیکشن کمشنر کرائیں گے یا الیکشن کمشنر بلدیات اس کا فیصلہ کرنے کے لیئے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیاگیاجس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیئے ترمیمی آئینی مسودے کی منظوری لی جائے گی اس کا فیصلہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر،وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ نثار احمد خان،وزیر خزانہ منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر نجیب نقی،وزیر صنعت محترمہ نورین عارف،ممبران اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی،چوہدری شہزاد محمود،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر محمود الحسن راجہ،پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی،پولیٹیکل سیکرٹری راجہ محمود احمد خان،ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ سردار نصرت عزیز،پراجیکٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر منہاس اور دیگر حکام نے شرکت کی