اتوار, اکتوبر 1, 2023
الرئيسيةتازہ ترینراجہ فاروق حیدر کی کھلانہ میں‌ لواحقین سے اظہار تعزیت

راجہ فاروق حیدر کی کھلانہ میں‌ لواحقین سے اظہار تعزیت

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ضلع جہلم ویلی کے علاقہ کھلانہ میں جیپ حادثہ پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمیوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سے حادثہ اورزخمیوں کو دی جانے والی طبی سہولیات سے متعلق مکمل رپورٹ طلب کی ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعظم نے مقامی انتظامیہ کوزخمیوں کو علاج معالجہ کی جملہ سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات