تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کی مظفرآباد میں منعقدہ تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے عدم اعتماد کی افواہوں کے بارے میں کہا کہ اس طرح کے مس کنسیپشن پھیلا کر ہمیشہ حکومت کا نقصان کیا جاتا ہے، میرا کوئی مسئلہ نہیں،اقتدار وراثت میں نہیں لے کر آیا, اس عہدے سے عزت کے ساتھ رخصت ہونا چاہتا ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ اگر کسی نے شرارت کی تو یاد رکھے کہ ابھی بھی ہمارے پاس 3 سال باقی ہیں۔ ”ووٹ کو عزت دو” کے نام سے جو لوگ میرے خلاف سامنے آ رہے ہیں ان کو کہوں گا کہ اگر میں نہ رہا تو ان میں سے بھی کوئی اسمبلی میں نہیں رہے گا۔