ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)رینج آفیسر اوڑی چناری راجہ راشدظفر ایک فرض شناس،دیانتدار،اور ہمہ وقت عوام اور محکمہ کی خدمات کرنے والے آفیسر ہیں ان کی تعیناتی سے جنگل کے دشمن اور جنگل کٹائی مافیا زیرزمین چلا گیا ہے انہوں نے محکمہ جنگلات کی ناجائز کٹائی کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے محکمہ جنگلات کے ملازمین کو فوری طور پر اقدام اٹھانے کی ہدایات جاری کی ہیں محکمہ جنگلات کی طرف سے راجہ راشدظفر نے عوام ضلع ہٹیاں بالا کے لیئے لکڑ ڈپو کا قیام کرکے ضرورت مند لوگوں کے لیے ہرقسم کی تعمیراتی لکڑی جنگلات کے لکڑ ڈپو میں فراہم کردی ہے ناجائز کٹائی جنگل کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کے لیئے حرکت میں آگئے ہیں عوام دوست رینج آفیسر نے فرائض منصبی کی ادائیگی عوام کو گھروں کی دہلیز پر لکڑی کی فراہمی کے لیئے عزم صمیم کررکھا ہے رینج آفیسر کے اقدامات کے باعث ضرورت مند عوام کو لکڑ کی ضروریات فراہم ہونا شروع ہوچکی ہیں ان خیالات کا اظہارحاجی امیرخان مغل، سیدطیب ہمدانی،ڈاکٹرمنیر ہمدانی،راجہ محمدصدیق،راجہ محمدبشیر،نصیر مغل،قاری امتیاز مغل،قیوم کیانی،شیخ نسیم حسن،ذیشان ہمدانی ودیگر نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ رینج آفیسر اوڑی چناری راجہ راشدظفرنے کروڑوں روپے کی وہ لکڑ جوکہ جنگل میں ضائع ہورہی تھی انہوں نے عوام کی مشکلات کا مدنظررکھتے ہوئے لکڑی کا ڈپو قائم کیا اور شجرکاری کے موسم میں سرسبز درخت لگائے ۔۔۔۔۔