ہفتہ, جون 10, 2023
الرئيسيةتازہ ترینذرائع کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کا میرے سمیت مسلم...

ذرائع کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کا میرے سمیت مسلم کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں: سردار مختار عباسی

(جی کے۔ نیوز ٹی وی کے نمائندہ انیس عباسی) سے بات کرتے ہوئے ممبر کشمیر کونسل سردار مختار عباسی کا کہنا تھا کہ ذرائع کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کا میرے سمیت مسلم کانفرنس کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔کشمیر کونسل بارے آزادکشمیر کے کسی کورٹ میں جارہے نہ ہی پاکستان میں ،شائع خبریں خلاف حقائق ہیں۔
ممبر کشمیر کونسل سردار مختار عباسی کا کہنا تھا کہ کشمیر کونسل سے متعلق پالیسی بیان صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے دے دیا ہے میرے سمیت پور ی جماعت اس پالیسی کی پابند ہے ۔ذرائع کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کا میرے سمیت مسلم کانفرنس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جمعہ کے روز(جی ۔کے نیوزٹی وی) کے خصوصی انٹرویو میں ممبر کشمیر کونسل نے کہا کہ پالیسی دینا کسی ممبر کشمیر کونسل کا کام نہیں بلکہ صدر جماعت پالیسی دیتے ہیں جس پر جماعت کے منتخب ممبران اسمبلی و ممبران کشمیر کونسل کی پالیسی کی پاسداری کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔انہون نے کہا کہ کشمیر کونسل کا معاملہ ریاست کے مستقبل سے متعلق پالیسی ساز فیصلے کرنے کا اختیار بھی صدر جماعت کو حاصل ہے ۔انہوں نے ذرائع کے حوالے سے مسلم کانفرنس سے متعلق جو خبریں شائع کی گئیں ہیں ان کا دور دور سے بھی ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں تا ہم آزادکشمیر کے کسی کورٹ میں جا رہے ہیں اور نا ہی پاکستان کے کسی کورٹ میں جائیں گے۔پالیسی بیان بنانا پالیسی دینا صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کا کام ہے جو دوروز قبل کشمیر کونسل سے متعلق پالیسی بیان دے چکے ہیں۔
ممبر کشمیر کونسل نے کہا کہ کچھ لوگ ممکنا ناکامیوں کا بوجھ اس طرح کی خبریں شائع کرو ا کے مسلم کانفرنس اور ہم پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مقالات ذات صلة

الأكثر شهرة

احدث التعليقات